• news

بھارت سے آزادی لیکر امن کیساتھ امن رہنا چاہتے ہیں ہزاروں سکھوں کی لندن میں ریلی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر بھارتی حملے کے چالیس برس مکمل ہونے پر لندن کے ٹریفالگر سکوائر پر بھارت کے خلاف فریڈم ریلی نکالی گئی۔ جلوس میں ہزاروں سکھوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹریفالگر سکوائر کی فضا میں راج کرے گا خالصہ کے نعرے گونج اٹھے۔ ریلی کے شرکاء نے ہائیڈ پارک کے قریب ویلنگٹن آرچ سے آغاز کیا اور بکنگھم پیلس کے سامنے سے ہوتے ہوئے ٹریفالگر سکوائر پہنچے۔ ریلی کے شرکاء سے سکھ رہنماؤں نے خطاب کیا اور برطانیہ سے سکھوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سکھ دربار صاحب پر حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارت میں 1984ء میں سکھوں کا بیدردی سے قتل عام ہوا۔ آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔ سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن