• news

چینیوں کی حفاظت اولین ترجیج ، محسن نقوی ، چینی سفییر کا سکیورٹی پلان پرت اظہار ا طمینان

اسلام آباد‘ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگار) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانے آمد ہوئی۔ چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا۔ چینی سفیر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے  جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں۔ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ اور ان سے دینی مدارس اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے کھالوں کے حصول کے لیے این او سی کے راستے میں انتظامی رکاوٹوں پر گفتگو کی۔

ای پیپر-دی نیشن