کرم سڑک کنارے باردی سر نگ دھماکہ ، 4افراد جاں بحق3ذخمی کا رتباہ
کرم (نوائے وقت رپورٹ) ضلع کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے میں کار تباہ ہوگئی جس میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خیبر پی کے کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں دھماکے کے نتیجے میں2 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے مزید 2 زخمی چل بسے ہیں، دھماکے سے ایک کار بھی تباہ ہوگئی۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔