• news

قومی سلامتی وعوامی خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: آصف خان  

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدروپارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 141 خان محمد آصف خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور جمہوری اقدار کے فروغ و عوامی فلاح و بہبود کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بھٹو شہید کا سیاسی فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس کی روشنی میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں ہمارا اصولی موقف سب پر واضح ہے ہم قومی سلامتی وعوامی خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی جمہوری و فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان محمد آصف خان نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا اسوقت تک ملک کی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی اس لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قومی مفاد میں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک میں سیاسی استحکام پیدا کریں ملک بہت نازک موڑ سے گزر رہا ہے .

ای پیپر-دی نیشن