• news

حافظ آباد: مصنوعی مہنگائی کا طوفان ‘ شہریوںکو مشکلات کا سامنا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سبز مصالحوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مصنوعی مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کر پریشان کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں چار روز قبل ٹماٹر ساٹھ روپے کلو میں فروخت ہورہاتھا ۔ جو عید آتے ہی اڑھائی سوروپے کلو میں فروخت کیا جارہاہے جبکہ اسی طرح سبز مرچ جو ڈیڑہ سوروپے کلو میں فروخت ہورہی تھی اسکی قیمت بھی بڑہ کر اڑھائی سو روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ۔لیموں کی قیمت سات سو روپے تک کردی گئی ہے اسی طرح دیگر سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوںکو راتوں رات پر لگنے پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت قراردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن