پیپلز پارٹی ملکی مفادات پرکوئی آنچ نہیں آنے دیگی :حاجی فلک شیر
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے دھماکہ میں تباہ ہونے اور اس کے نتیجہ میں سات جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملکی مفادات پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر محفوظ کرنے کیلئے مسلسل مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں جنہیں ہمارے فوجی جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ناکام بنا رہے ہیں ہمیں اپنے فوجی جوانوں پر فخر اورناز ہے جو ہمارے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے دہشتگردی جیسے ناسور کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات اٹھائے اس سے اس لعنت پر قابو پایا گیا مگر ماضی قریب میں ایک بار پھر اس ناسور کو پنپنے کا موقع ملا ہے.