شیخوپورہ: پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی،ڈاکٹر جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود شیخوپورہ کے ٹرانسپورٹ مافیا نے کرایو ں میں کمی نہیں کی بلکہ عید الضحیٰ کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اوور لوڈنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ آر ٹی سیکرٹری شیخوپورہ اور اس کا عملہ ٹرانسپورٹ مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے خود بھی متعدد پرائیوٹ ویگن اور بس اڈوں کا دورہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سرکاری کرائے نامے اڈوں گاڑیوں کے اندر نمایاں جگہ پر آویزاں کرے اور مسافروں کو کرائے کی وصولی کے ٹکٹ بھی جاری کرے اس کے باوجود آر ٹی سیکرٹری ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکا گزشتہ روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے بھی بسوں اور ویگنوں کے اڈوں پر دورے کیے اور زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے پرمتعدد گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے بھی کیے۔