• news

سندھ حکومت نے عوام دوست ، ٹیکس  فری بجٹ پیش کرکے عوام کی عید خوشیوں کو دوبالا کردیا :عابد حسین اعوان 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے عید سے کچھ گھنٹے قبل ایک بہترین عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔ سندھ حکومت اپنی عوام کو سولر سسٹم بھی دے رہی ہے اور بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق پر گھر بنا کر بھی دے رہی ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ باقی حکومتوں کو بھی سندھ حکومت کی تقلید کرنی چاہیے تو یہ بھی بے جا نہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن