• news

ایف بی آر کی مداخلت بڑھنے سے پیچیدگیاں پیدا ہونگی:پی سی ایم ای اے

لاہور( کامرس رپورٹر) کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت برآمدات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف خود ہی برآمدات کی راہ میں رکاوٹیں بھی کھڑی کر رہی ہے۔ برآمد کنندگان ٹیکس دینے سے ہرگز انکاری نہیں لیکن جو ٹیکس رجیم نافذ ہے اس میں بغیر مشاورت تبدیلی سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمن، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر اور سعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پہلے برآمد کنندگان کے لئے ایک فیصد فائنل ٹیکس نافذ تھا جسے اب نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن