• news

پارکوں کے باہر اضافی نفری تعینات ہونگی : سی ٹی او

لاہور(نامہ نگار)لاہور ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے مساجد،کھلے اجتماعات،عید گاہوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا کہ چڑیا گھر،باغ جناح، گریٹر اقبال پارک، جلو پارک، ماڈل ٹاؤن پارک سمیت متعدد پارکوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی جائیگی۔ مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقعہ قبرستانوں کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کی جائیگی۔ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز فرائض سرانجام دیں گے۔ عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں 2600 سو سے زائد اہلکار تعینات ہونگے۔ مویشیوں منڈیوں کے گردونواح میں 400 سے زائد وارڈنز‘ مصروف شاہراہوں پر 110 پٹرولنگ آفیسرز تعینات ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن