سیر سپاٹے، شاپنگ، پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ ’’رسم‘‘ مکمل، خالی ہاتھ واپس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم سپر ایٹ مرحلہ سے پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی۔ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے اور آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل ٹیم پاکستان کا کوئی کرفیو ٹائم نہیں تھا۔میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود ٹیم کے کھلاڑی رات دیر تک ہوٹل سے باہر نظر آئے، کپتان بابر اعظم ہوٹل سے ایک گھنٹے دور میامی کے ہوٹل میں دکھائی دیئے۔کھلاڑیوں نے امریکہ میں خوب سیر سپاٹے اورشاپنگ کی۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ’’رسم ‘‘مکمل ہونے کے بعد ٹیم کی خالی ہاتھی واپسی ہوئی ۔ آخری میچ سے قبل گزشتہ رات پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ڈنر کا انتظام کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بروارڈ کاؤنٹی کی آؤٹ فیلڈ بدستور گیلی ہونے کے باعث پاکستان ٹیم پریکٹس بھی نہ کرسکی۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز صرف جم سیشن اور انڈور فزیکل ٹریننگ کی۔