چنیوٹ میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاموچی محلہ میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھ گئی نور احمد نامی شخص نے اپنی 23 سالہ بہن سمیرا بی بی کو بذریعہ پسٹل فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا نور محمد کو بہن کے کردار پر شک تھااطلاع ملتے ڈی ایس پی بھوآنہ مہر سجاد حسین۔سیال ایس ایچ او تھانہ بھوانہ اعجاز عمران پولیس,فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔