• news

سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند  کا انتخاب لڑنے کا اعلان 

پیرس(این این آئی)فرانس کے سابق سوشلسٹ  صدر فرانسوا اولاند نے دوبارہ پارلیمنٹ کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق یورپی پارلیمانی انتخابات میں فرانسیسی انتہائی دائیں بازو کی فتح کے بعد میکرون کے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے سے بائیں بازو کا ایک نیا اتحاد ابھرا ہے اور دائیں بازو کی مرکزی جماعت کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ وہ انتہائی دائیں بازو کے ساتھ اتحاد کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے ایسے میں سابق صدر فرانسوا اولاند کیدوبارہ پارلیمنٹ کے لیے انتخاب لڑنے کے اعلان کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔فرانسوا اولاند 2012ء سے 2017ء تک برسراقتدار رہے اور ریکارڈ سطح پر غیر مقبولیت کے ساتھ عہدہ صدارت کو چھوڑ دیا تھا۔ فرانس میں انتخابات میکرون کی طرف سے اس وقت کرائے جا رہے ہیں جب انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل (آر این ) نے گزشتہ ہفتے کے یورپی انتخابات میں اپنی ہی مرکزی حکمران جماعت کو شکست دی، جس میں اس کے دوگنے سے زیادہ ووٹ ریکارڈ کیے گئے۔فرانس میں انتخابات کا پہلا راؤنڈ 30 جون اور دوسرا 7 جولائی کو منعقد ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن