• news

مہنگائی اورپٹرول کی قیمتوں میں کمی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے: امیر مقام

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین ۔صنعتوں کو بجلی کی فی یونٹ کمی کا تاریخی پیکج دیکر وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی کا ایٹمی دھماکہ کیا ہے روٹی، آٹے اور گھی سمیت کھانے پینے کی اشیا کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی عوام اور ریاست دونوں کو ریلیف دینے کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 100 دن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک اور عوام دونوں کے بوجھ کم کئے، پاکستان اور عوام دونوں کو ریلیف دیا 'شہباز سپیڈ' سے 100 دن میں انقلاب برپا ہوگیااگلے 1725 دن میں ملک و قوم کی معاشی تقدیر بدلیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے باتوں اور دعووں کے بجائے اللہ کے فضل سے 100 فیصد کام کیا انہوں نے کہاکہ 38 فیصد سے مہنگائی کا 12 فیصد پر آنا، پٹرول کی قیمت میں 35 روپے کا ریلیف، روپے کی قدر میں استحکام اللہ کا فضل اور وزیر اعظم شہباز شریف کی پرخلوص محنت کا نتیجہ ہے۔ زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ہونا، برآمدات میں اضافہ، 3 ارب ڈالر سے زائد بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر، سٹاک ایکسچینج کا 77 ہزار کی حد عبور کرنا معاشی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی سمیت ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے، خسارے کم ہو رہے ہیں، کرنٹ اکانٹ خسارہ منفی سے مثبت ہو گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن