محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی سرجری ہونی چاہیے:بیرسٹر سیف
پشاور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر مشیرِ اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے، سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پورے سازشی ٹولے کی ہونی چاہیے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ محسن نقوی کو فوری استعفی دینا چاہیے، کھیل کے میدان کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔