2 خودکشیاں: خاتون نے شوہر سے جھگڑ کر زندگی ختم کر لی
لاہور+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) شہر میں مختلف وجوہات پر ایک خاتون سمیت دو افرادنے خودکشی کر لی۔ لیاقت آباد گل چوک میں خاوند سے جھگڑے پر 25 سالہ خاتون بشریٰ نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ فیکٹری ایریا کے علاقے میں فیکٹری ورکر نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی کی شناخت 27 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی ہے، جو جہلم کا رہائشی تھا۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ قصور کے علاقے پتواں خورد میں بانس کے کھیتوں سے 26 سالہ لڑکے کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکشی کا کیس معلوم ہوتا ہے۔ متوفی کی شناخت عبداللہ امین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا۔