• news

بادامی باغ میں گھریلو ناچاقی پر سسر نے بہو کو قتل کر دیا

لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ  کے علا قے میں گھریلو ناچاقی پر سسرنے 26 سالہ بہو کو قتل کر دیا ہے۔ ملزم نے چاقو کے وار کر کے اپنی بہو بینش کو شدید زخمی کیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزم اشتیاق کو گرفتار کر کے آلہ قتل چاقو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن