• news

ٹانک کو سی پیک ایم 14 سے جوڑنے کیلئے سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ

اسلام اباد (خبرنگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے جنوبی خیبر پی کے (کے پی) ضلع ٹانک کو چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ ہکلہ-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے (M-14)  سے جوڑنے والی لنک روڈ کی تعمیر کے لیے ایک کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا۔ گوادر پرو کے مطابق یارک ٹانک روڈ (لمبائی 35 کلومیٹر) ڈی آئی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی تعمیر"  کے لیے، این ایچ اے نے 475.1 ملین روپے کی رقم میں ایک پاکستانی کنسٹرکشن کمپنی، این پی آئی کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ کو ٹھیکہ دیا۔ جو سب سے کم بولی دینے والا تھا۔ بولی لگانے کا عمل جون 2023  میں ہوا۔ چار کمپنیوں نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔ 293  کلومیٹر طویل M-14  موٹروے کا آخری انٹرچینج ہے۔ یہ موٹروے جنوبی کے پی کے اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست رابطہ ہے، جو دارالحکومت سے باہر رابطے کو بڑھاتی ہے۔ نئی مجوزہ لنک روڈ مزید ٹانک کو براہ راست پنجاب، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے جوڑے گی۔

ای پیپر-دی نیشن