عیدالاضحی کی پاکستانیوں ‘ امت مسلمہ کو مبارکبا د‘ عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر اہلیان اسلام کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللہ یہ عیدامت مسلمہ کے اتحادو یگانگت اور اسلام کی سربلندی کیلئے ہمارے عزم مصمم کا ذریعہ ثابت ہوگی‘ پاکستان کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنانے کیلئے (ن) لیگ کی قیادت نے ہمیشہ بھرپور جدوجہد کی اوراب بھی اسلامی ممالک کے اتحاد کی خاطر کوشاں ہے‘ عید کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمان نماز عید کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جاری تحریک حریت کی کامیابی سمیت ملکی سلامتی و ترقی اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔