ڈسکہ: وزیر دفاع خواجہ آصف نہر میں نہاتے رہے
ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نہر میں نہا کر گرمی دور کرتے رہے۔ خواجہ محمدآصف گرمی کی شدت محسوس کرنے پر اپنے بیٹے اور کارکنوں کے ساتھ ڈسکہ کی مرالہ راوی لنک نہر موترہ پر پہنچے اور گرمی دور کرنے کیلئے موترہ نہر میں چھلانگیں لگاکر نہاتے رہے۔ خواجہ آصف نے موترہ نہر مرالہ راوی لنک میں نہا کر خوب موج مستیاں کیں۔