پاکستان کے حکمران غزہ کے مظلوموں کو عملاً مدد پہنچائیں:ڈاکٹرشریف نظامی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عیدالاضحی کے روز اسلامی فلاحی سوسائٹی کے زیر اہتمام اہل غزہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیئے مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پر جوش نعرے لگائے ’’فلسطینیوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ، حکمرانو ! جہاد کرو‘ امریکہ سے نہیں اللہ سے ڈرو‘‘۔ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ صدر سوسائٹی ڈاکٹر شریف نظامی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے اہل غزہ! ہم آپ کو اس خوشی کے دن ہرگز نہیں بھولے۔ انہوں نے ایٹمی پاکستان کے اہل اقتدار سے مطالبہ کیا کہ بے حسی ترک کر کے اس انتہائی نازک مرحلے پر غزہ کے مظلوموں کی عملًا ٹھوس مدد کریں۔