• news

 قومی وحدت ناگزیر‘حکومت‘سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا:مولانا امجدخان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) موجودہ ملکی حالات میںقومی وحدت کی اشد ضرورت ہے ۔تمام جماعتوں اورحکومت کو  اہم رول پلے کرنا ہوگا۔  معیشت کی بہتری کیلئے  ایسا پلان بنایا جائے کہ ملک آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اقامت گاہ پر عید پر آئے ملاقاتی احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔  علاوہ ازیں ایبٹ روڈ گراؤنڈ 77 کلب میں عید کے اجتماع  خطاب کرتے انہوں نے کہا غزہ میں اسرائیل درندگی سے بھی آگے بڑھ گیا ہے۔ مجاہدین اپنی جانوں کے نذرانے سے پیش کر رہے  لیکن کوئی اسلامی ملک انکی مدد کو  تیار نہیں۔جے یو آئی پاکستان   نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔ قوم   غزا کے مظلوموں کیلئے دعاؤں کا سلسلہ  جاری رکھے۔مولانا محمد امجد خان نے  کہاعید الاضحی اللہ کے حکم پر خواہشات اور انا کو قربان کرنے کا درس دیتی ہے ، مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ سنت ابراہیمی کی پیروی در اصل رضائے الہی کے سامنے سر تسلیم خم کر نے کا نام ہے انہوں نے کہاکہ سنت ابراہیمی ادا کرنے والے تمام مسلمانوں کی اللہ قربانیوں کو قبول فر مائے۔

ای پیپر-دی نیشن