• news

وزیراعظم شہباز شریف  بیرو نی قرضوں سے نجات کاوعدہ پورا کرینگے:رانا تنویرحسین

 فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کیلئے بجٹ میں بعض سخت فیصلے کرنا پڑے ہماری منزل پاکستان کو معاشی استحکام دلانا ہے۔ میاں نواز شریف نے 2017میں کشکول توڑنے کا قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ‘میاں شہباز شریف بھی بیرو نی قرضوں سے نجات کاوعدہ پورا کریں گے‘ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔ ان شاء  اللہ موجود حکومت پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا وعدہ وفا کرے گی ۔ان خیالات انہوں نے مرکزی کیمپ آفس میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاحکومت عوام کے مسائل سے بے خبر نہیں ہم عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے مربوط لائحہ عمل کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن