اردو ادب کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی
جہانیاں(این این آئی)اردو ادب کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی چھٹی برسی آج 20جون جمعرات کو منائی جائے گی۔ مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1921ء جے پور (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم اے کیا اور پھر بینکاری کے شعبے کو ذریعہ معاش بنایا۔وہ کئی بنکوں کے سربراہ رہے اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،آب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔