عیدتعطیلات ختم‘ مالیاتی ادارے بینک آج کھلیں گے
لاہور( کامرس رپورٹر) بینکس اور مالیاتی ادارے پانچ روز کی تعطیلات کے بعد آج دوبارہ کھل جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید الاضحی کی مناسبت سے 17تا19جون ( سومورتا بدھ ) تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھاجبکہ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پانچ روز بند رہے۔