• news

17سالہ نوجوان سے بد فعلی کرنیوالا ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن  پولیس نے کارروائی کرکے 17سالہ نوجوان سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عمران نے لڑکے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی۔اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو عمران کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کہا کہ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن