• news

 فیروزوالہ :عید الاضحی پر مقبرہ جہانگیر ، دریاے راوی فیملیز کو دکاندار وں کی لوٹ مار

فیروزوالہ (نامہ نگار) دریائے راوی کامران پارک مقبرہ جہانگیر ،مقبرہ نور جہاں اور دیگر سیرگاہوں پر عید الاضحی اورٹرو کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد میں فیملیز کے ہمراہ تاریخی مقامات کی سیر کی۔ اس موقع پر شہریوں نے کھانے پکانے کے خود انتظامات کررکھے تھے۔ مقبرہ جہانگیر راوی پل پر واقع کنٹینوں کے مالکان اور دکانداروں نے شہریوں کو خوب جی بھر کر لوٹا تفریح مقامات کے باہر فری پارکنگ کے نام پر سیرکرنے کیلئے آنے والے لوگوں کو لوٹتے رہے اور ان سے من مانے ٹیکس وصول کیے۔ شہریوں کی شکایت پر کسی نے کوئی توجہ نہ دی۔

ای پیپر-دی نیشن