• news

ٹی20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی،پی سی بی کا نئی حکمت عملی پرکام شروع 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر نئی حکمت عملی مرتب کرنے کی تیاری پکڑ لی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے کھلاڑیوں کا فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک وائٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنا ضروری قرار دیا گیا اورآئندہ  پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے پرفارمرز کو فوری قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ کرکٹ ٹیم ہیڈکوچ گیری کرسٹن، کپتان بابراعظم اور سینئر منیجر وہاب ریاض سمیت سیلیکشن کمیٹی میں شامل دیگر ممبران کی جانب سے اس حکمت پر اتفاق کیا گیا۔ مزید بتایا کہ وائٹ بال کھیلنے والے کرکٹرز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی۔ وطن واپس پہنچنے پر ٹیم مینجمنٹ، سیلیکشن کمیٹی اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن