ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے شکست دیدی۔ سر ؒویون رچرڈز سٹیڈیم اینٹیگوا میں گروپ ٹو کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں امریکہ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔امریکہ کی طرف سے اینڈریس غوث نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 6 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ہرمیت سنگھ 38، اسٹیون ٹیلر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نتیش کمار 8، کورے اینڈرسن 12، شایان جہانگیر 3 رنز بناسکے جبکہ ایرون جونز صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ جسدیپ سنگھ 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو ربادا نے 3، تبریز شمسی، کیشو مہاراج اور انرچ نورجے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں امریکہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔امریکہ کی طرف سے سوربن نیتراولکر اور ہرمیت سنگھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔