• news

بنگلادیش کیخلاف بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ ،نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش کیخلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ اب اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں جس کے سکواڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کیخلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن