پاک ایران سفراء‘قونصل جنرل مہران مواحدکا دورہ ایف پی سی سی آئی آج
لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم،ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو اورایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران مواحد فر آج فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے۔ دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،نائب صدر زین افتخار اورنائب صدر قرۃالعین بھی خطاب کریںگے۔ ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹو کمیٹی و جنرل باڈی کے ممبران اور ٹریڈ باڈیز کے عہدیدار بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا کہ اجلاس کامقصد باہمی تجارت میںنئے مواقعوں کی تلاش کرنا ہے ۔ دونوں ممالک نے اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 10ارب امریکی ڈالرزتک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، ایف پی سی سی آئی اس سلسلے میں اپنابھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔