سخت حالات میں بہترین بجٹ حکومت کی بڑی کامیابی ہے:رانا طاہر اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر)سخت ترین حالات کے باوجود بہترین بجٹ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔الیکشن سے اب تک پاکستان کے معاشی اعشاریئے کافی بہتر ہوئے ،انڈسٹری کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔مہنگائی میں کمی سے عام آدمی کو بڑا ریلیف ملا جس کا کریڈٹ وزیراعظم اور کابینہ کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا طاہر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ پر لگنے والا ٹیکس بہت بہتر حکمت عملی ہے ۔ امید ہے 2025 کے اندر اندرشرح سود 15فیصد تک آجائیگی۔سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بہتری ملک کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکاہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے اعلانات موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئیگی۔