• news

امن و امان کیلئے ممبران امن کمیٹی نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا: پیر محمد خالد حسن 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امن و امان کیلئے ممبران امن کمیٹی نے انتظامیہ کیساتھ مل کر ہمیشہ جاندار شاندار کردار ادا کیا ہے،فول پروف سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے عیدالاضحی پر کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیاان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی اور دیگر علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،حاجی محمد یوسف کھوکھر،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،حافظ گلزار احمد آزاد،الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ شہباز رسول،پادری عارف سراج،مولانا عثمان غنی بٹ،سید منیر حسین شاہ نقوی،حافظ عدیل عارف،ریاست علی وڑائچ،وقاص چیمہ نے پیغام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر ایمان کے ساتھ پاکستان بچانے کی بھی فکر کریں،پیغام پاکستان پر عمل پیرا ہوکر ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے،پائیدار امن معاشی ترقی و خوشحالی کو مضبوط بنیادیں فراہم کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن