نفسانی خواہشات قربان کرنیوالا ہی اصل مومن ہے:سرفراز احمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ قربانی سنت ابراہیمی اور حج بیت اللہ کا سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا حج کے بہترین انتظامات پر حکومت سعودی عرب مبارکباد کی مستحق ہے نفسانی خواہشات قربان کرنیوالا ہی اصل مومن ہے، اللہ کریم اور حضور نبی کریم کے احکامات کو آئین کے طور پر عملا قبول کرنے میں ہی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی، حافظ محمد رفیق قادری، حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری رفیع الرحمان قادری اور دیگر نے خطاب کرتے کیا۔