• news

 عید قربان پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر سندس ارشادسے اظہار تشکر 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی محاذ کا اجلاس ضلعی صدر رانا خالد محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں شرکاء اجلاس نے عید قربان کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرنے اور جانوروںکی باقیات اور الائشوںکو بروقت ٹھکانے لگانے پر ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کی کاوشوںکو سراہا اور کہا ڈپٹی کمشنر کے خود فیلڈ میںموجود رہنے سے ضلع بھرمیں کسی بھی جگہ کوئی الائش پڑی دیکھائی نہ دی۔جس پر انہیں جس قدر بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز اور عملہ نے دن رات جس جانفشانی سے کام کیا ۔انہیں خصوصی عیدی الائونس دیکر انکی مزید حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ آئندہ بھی شہر کی صفائی ستھرائی میں اسی دلجمعی سے کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن