• news

حافظ آباد:عید پر والی بال نیٹ لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عید قربان کے روز پانچ مسلح ملزمان نے والی بال نیٹ لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ محمد اشرف سکنہ توحید نگرکے بیٹے حسنین اشرف اشرف کی عید سے ایک روز قبل والی بال نیٹ لگانے پر ملزم احمد عرف عمر سے توں تکرار ہوگئی جس پر عید قربان کے روز حسنین اشرف جب عید کی نماز پڑہ کر گھر جارہاتھا تو پانچ مسلح ملزمان احمد ،علی ، سیف اﷲوغیرہ نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن