• news

عیدالاضحی امت کو متحد ہونے کا درس دیتی ہے : علی بشیر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انبیاء اکرام ؑنے اسلام کی سربلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا حضرت ابراہیمؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی دے کر ثابت کر دیا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے آگے اولاد جیسی متاع بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی وہی لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے حقدار ٹھہرتے ہیں جو اس کی رضا پر راضی رہتے اور ہر آزمائش میں ثابت قدم رہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے عید قربان پر ملاقات کرنے کیلئے آنیوالوں کیساتھ گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری وقاص سرور رامے سمیت دیگربھی موجودتھے میاںعلی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ عیدالاضحی امت کو متحد ہونے کا درس دیتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن