• news

پہلی بار سی سی ٹی وی کی مدد سے شہر میں صفائی انتظامات کی مانیٹرنگ کی گئی: نعیم صفدر انصاری  

 قصور(نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی و ایم پی اے سٹی قصور حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ قصور کی تاریخ میں پہلی بار سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے میونسپل کمیٹی سیکرٹیریٹ سے شہر میں صفائی ستھرائی کی مانیٹرنگ کی گئی جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور ان کے افسران کی جانب سے عید کے موقع پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کی گئی۔ بلدیہ عملے نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا ، جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھائی گئی اور سڑکوں کی دھلائی کی گئی۔ حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ عید کے تینوں روز ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ عوام کی خدمت کے لیے موجود رہا جسکی وجہ سے قصور کی تاریخ میں پہلی بار صفائی کے اعلیٰ انتظامات دیکھنے کو ملے ضلع بھر کے ڈمپنگ پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاو کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن