غزہ کے مجاہدین کی مدد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے :چوہدری بلال
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ،سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کا فرض بنتا ہے کہ وہ غزہ کے مجاہدین کی مدد کرے،اسرائیل نے امریکی مدد سے غزہ کے باسیوں کی زندگی کو ایک مشکل ترین حالات سے دوچار کردیا ہے، پاکستان کے حکمران اور عوام اسرائیل اور اس کے حمایت کرنے والوں کیخلاف علمی اقدامات کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہسپتالوں، سکولوں، رہائشی عمارتوں، پناہ گزین کیمپوں میں وحشیانہ بمباری کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتاہے، اسرائیلی جارحیت سے اب تک ہزاروںسے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جس میں بچے، عورتیں، بزرگ شامل ہیں۔