مسلم لیگ ن نے عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کیا :ملک رشید احمد
کوٹ رادھا کشن (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن نے بجٹ عوام کی امنگوں کہ مطابق پیش کر کے عوام کے دلوں پر راج کر لیا ہے، مسلم لیگ ن نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دے کرثابت کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے این اے 132با با ملک رشید احمد خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے اور مسلم لیگ ن عوام کی خدمت آئندہ دنوں میں بھی کرتی رہے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت میں پٹرول کی قیمت 35 روپے کم ہوئی یہاں تک کے آٹا گندم کے علاوہ بھی کھانے پینے کی اشیاء میں کمی ہوئی ہے، این اے 132 کی عوام کی سب مشکلات کو ختم کیا جائے۔