ہمیں اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہی ہے: ملک اسلم وٹو
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت)اقوام کی ترقی کے لئے تعلیم اور صحت بنیادی ستون ہیں ہم سب کو چاہیے کہ مل جل کر معاشرے سے نفرت وتقسیم کا خاتمہ کریں پاکستان کوایسا ملک بنائیں جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے ان خیالات کا اظہار سابق یو سی چیئرمین ملک محمد اسلم وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں قیام پاکستان کے لئے اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہی ہے ہم بابائے قوم کے وژن کے مطابق خوشحال پاکستان کی تعمیروترقی کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔