پتوکی : 6 سالہ بچی خسرہ سے جاں بحق ‘ اب تک ہلاکتیں 12 ہوچکی
پتوکی (نامہ نگار)پتوکی کے نواحی گاؤں ٹھٹھ کمیانہ میں ایک اور بچی خسرہ سے جاںبحق ہو گئی۔ بچی کی شناخت سعدیہ بی بی عمر 6 سال کے نام سے ہوئی ہے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے ۔ مرنے والے بچوں میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاںبحق ہوچکے ہیں ۔ میرا خاندان اجڑ گیا میرے 3 بچے خسرہ کی بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مرنے والے بچوں میں 6 سالہ سعدیہ، 5 سالہ احمد اور 3 سالہ عائشہ شامل ہیں گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹھٹہ کمیانہ میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیا تھا اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر ڈی ایچ او قصور فاروق حیدر‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پتوکی ڈاکٹر بلال کو معطل کر دیا تھا جبکہ محکمہ صحت قصور کاکہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکتیں ہیٹ ویو اور پانی کی کمی سے ہوئیں ٹھٹہ کمیانہ میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں اہل علاقہ اور ان کے والدین بچوں کی ہلاکتیں خسرہ جبکہ محکمہ صحت قصور ہیٹ ویو، پانی کی کمی اور صاف پانی نہ پینے کو قرار دے رہے ہیں اہل علاقہ کا کہناہے کہ اگر محکمہ صحت نے خسرہ کی وباء پر قابو نہ پایا تو ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے