• news

مریم نواز نے عید پر مربوط انتظامات سے عوام کو بھرپور ریلیف دیا: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحٰی کے موقع پر مربوط انتظامات اٹھا کر صوبہ کے عوام کو جس طرح بھرپور ریلیف فراہم کیا وہ ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب میں نہ صرف انتظامی صورت حال موثر رہی بلکہ امن و امان کے حوالے سے بھی عوام کو کسی طرح کی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس پر مریم نواز شریف خراج تحسین کی حقدار ہیں۔ پنجاب ملک کا اہم ترین صوبہ ہے جس میں نواز لیگ کی حکومت کا قیام پورے ملک کیلئے نیک شگون ثابت ہوا ہے۔ پنجاب کی ترقی ملکی خوشحالی کا ہمیشہ زینہ رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کے تحت پنجاب کو ترقی و خوشحالی کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن