عید سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن
لاہور( این این آئی)کراچی سے چلائی گئی 3 عید سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوئی ۔محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین سے ریلوے کو 33 لاکھ 67 ہزار روپے ، دوسری ٹرین سے 40 لاکھ روپے سے زائد جبکہ تیسری عید سپیشل ٹرین ریلوے کو 34 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔