• news

چینی شوز میکر کمپنیوں کا پاکستان میں 20 ارب کی سرمایہ کاری کا عندیہ 

لاہور (کامرس رپورٹر) چین کی گنڈونگ شوز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں بیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ گنڈونگ شوز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سوئی لونگ لو نے دس رکنی وفد کے ساتھ پاکستان کے رواں دورے کے دوران پاکستان کی جفت سازی کی صنعت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ پاکستانْ فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر منصور احسان کی قیادت میں امسال اپریل میں چین کا دورہ کیا اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی تھی۔ صوبائی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ سوئی لونگ نے کہا کہ پاکستانْ کی جفت سازی کی صنعت میں بے حد پوٹینشل موجود ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین موقع ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے اشاریے بھی بہتر ہو رہے ہیں جس سے سرمایہ کاروںْ کا اعتماد بحال ہو  گا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین اور پاکستان کی کے جفت سازی کی صنعت میں تعاون سے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں  ملازمتوں کے بھی مواقع پیدا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن