• news

پنجاب کی جیلوں کو سو فیصد محفوظ بنانے کیلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب میں جیلوں کو سو فیصد محفوظ بنانے کیلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میں جیلوں کو سو فیصد محفوظ بنانے کیلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبہ کی تمام جیلوں کے ایک ایک انچ ایریا کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا۔ دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، ہسپتال، لائبریری اور راستے بھی کیمروں کی زد میں آئیں گے۔ فیصل آباد سمیت پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 سے زائد جدید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ کیمروں کی تنصیب سے جیل میں ہونے والی ہر سرگرمی کیمرہ میں ریکارڈ ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن