برطانیہ کے انتخابات ، سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم میں تیزی
لندن (این این آئی)برطانیہ میں الیکشن کی گہما گہمی بڑھ گئی ، کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی زور و شور سے جاری ہے ۔انتخابات میں لیبر پارٹی، کنزرویٹیو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما حصہ لے رہے ہیں ، لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما متحرک ہو گئے ہیں۔برمنگھم کے علاقے ہال گرین اینڈ موزلی میں لیبر پارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں تین پاکستانی نڑاد امیدوار بھی آزاد حیثیت میں میدان میں اترے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پارلیمنٹ توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 4 جولائی کو نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔