• news

قلعہ دیدار سنگھ: مبینہ مقابلہ، بچے کو اغواء کر کے قتل کرنے والا ملزم ہلاک 

قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں جھگیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ،40 لاکھ روپے تاوان کی خاطر 9 سالہ بچے کو اغواء کر کے قتل کرنے والا مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ملزم معظم کو آلہ قتل اور موبائل فون کی برآمدگی کے لیے لیجا رہی تھی کہ ملزموں نے فائرنگ کر دی، جھگیاں میں گزشتہ دنوں 9 سالہ بچے اسماعیل کو اغواء برائے تاوان کی رقم نہ ملنے پر گھر کے ہی ملازم سفاک قاتل معظم ولد لیاقت نے قتل کر کے نعش کو توڑی والے کمرے میں دفن کر دیا تھا۔ ملزم ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے معظم کو رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن