سرگودھا، معمولی تلخ کلامی پر پتھر مار کر نوعمر لڑکے کو قتل کر دیا
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں معمولی تلخ کلامی پر نو عمر لڑکے نے پتھر مار کر اپنے ہم عمر لڑکے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 136 جنوبی میں نو عمر لڑکوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو 15 سالہ لڑکے اللہ دتہ نے پتھر مار کر 14 سالہ لڑکے عباس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔