ٹوبہ، ننکانہ، 2 دوشیزاؤں، گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی
ٹوبہ ٹیک سنگھ+ ننکانہ (نامہ نگار) عید پر نئے کپڑے نہ ملنے پر دوشیزہ نے پنکھے سے پھانسی، جبکہ گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ چک نمبر 384ج ب میں غلام شبیر کی 15سالہ بیٹی سعدیہ نے عید پر باپ سے نئے کپڑے لیکر دینے کی فرمائش کی، مگر محنت کش غلام شبیر غربت کی وجہ سے بیٹی کو نئے کپڑے لیکر نہ دے سکا، رجانہ میں 25سالہ نوجوان عمران نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ عید کے دوسرے روز حالات سے دلبرداشتہ 14 سالہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ بستی میاں میر کے رہائشی اشرف کی 14 سالہ بیٹی ثنا اشرف نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔